35معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازدیاگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب، صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا .

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازا، اس سلسلے میں چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 35 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا گیا، 7 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 15 سائنسدانوں اور انجینئرز کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 13 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا .

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا اور انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ آپ سب نے قوم کیلئے بے لوث کردار ادا کیا ہے، جس کے لئے ہم ہمیشہ آپ کے مقروض ہیں .

. .

متعلقہ خبریں