بلوچستان میں نایاب فارسی تیندوا نظر آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کے قریب نانی مندر کے علاقے میں طویل عرصے بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا۔بلوچستان میں واقع اگورکے شمال میں ہنگول نیشنل پارک کےسنگلاخ چٹانوں پرمٹرگشت کرتے پرشین تیندوے کی مٹرگشت کی فوٹیج منظرعام پرآئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو نانی مندرمیں پوجاپاٹ کے لیے موجود ایک یاتری نے مندرکےعین سامنے والے پہاڑی سلسلے پرشین تیندوے (فارسی تیندوے) کی نقل وحرکت کی عکس بندی اپنےموبائل فون سے کی۔تکنیکی مشیرڈبلیوڈبیلوایف (پاکستان) محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ پرشین تیندوے کی تصدیق چیف کنزرویٹروائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ نے کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارسی تیندوے کو مقامی طور پر پھولنگ کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی آبادی ہنگول نیشنل پارک میں موجود ہے، بلوچستان کے علاوہ اس نسل کا تیندوا خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں بھی پایاجاتا ہے۔معظم خان کے مطابق دنیا بھرمیں اس نسل کے تیندوے کی تعداد 1200 رہ گئی ہے، جس میں سے 800 کے قریب ایران میں موجود ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 200 کے لگ بھگ ہے، اس کےعلاوہ پرشین نسل کا تیندوا ترکی میں بھی پایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تعداد کم ہونے سے یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ کہیں یہ معدومیت سے دوچارنہ ہوجائے، لیپرڈ کی یہ نسل انٹرنیشنل یونین فارکنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این)کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

2 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

22 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

27 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

34 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

40 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

45 mins ago