برائلر گوشت کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں36 روپے کی کمی ہو گئی .

تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 36روپے کی کمی سےنئی قیمت651روپے ہو گئی ہے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 25روپے کمی سے449روپے فی کلو ہو گئی ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی .

دو روز میں برائلر گوشت کی پرچون سطح پر قیمت میں 48روپے کمی ریکارڈ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں