بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر3الزامات ہیں، عدت میں نکاح، فراڈ، شادی، حق رجوع ختم کرنا ہے،وکیل خاور مانیکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ اسی معاملے پر ایک شکایت پہلے بھی آئی تو جو واپس لے لی گئی تھی، اس پر بھی معاونت کریں، پہلے جو شکایت آئی تھی وہ فرد جرم سے پہلے ہی واپس لے لی گئی تھی،خاور مانیکا کے وکیل نے کہاکہ فرد جرم سے پہلے واپس لی گئی درخواست موجودہ درخواست پر اثرانداز نہیں ہو سکتی،اسلامی فیملی قانون کے سیکشن 7نے عدت کا دورانیہ 90دن بتایا ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تین الزامات ہیں، عدت میں نکاح، فراڈ، شاددی، حق رجوع ختم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی،جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا عباسی صاحب آج آپ صبح صبح عدالت میں کیسے؟ وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ آج ہائیکورٹ جانا ہے وہاں دلائل دینے ہیں،جتنے دلائل دے سکتا ہوں وہ دے کر ہائیکورٹ جاؤں گا۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ خاور مانیکا کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی قصور وار ہیں،جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ اسی معاملے پر ایک شکایت پہلے بھی آئی تو جو واپس لے لی گئی تھی، اس پر بھی معاونت کریں، پہلے جو شکایت آئی تھی وہ فرد جرم سے پہلے ہی واپس لے لی گئی تھی، وکیل نے کہاکہ فرد جرم سے پہلے واپس لی گئی درخواست موجودہ درخواست پر اثرانداز نہیں ہو سکتی،اسلامی فیملی قانون کے سیکشن 7نے عدت کا دورانیہ 90دن بتایا ہے،بطانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تین الزامات ہیں، عدت میں نکاح، فراڈ، شاددی، حق رجوع ختم کرنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ سیشن عدالت میں پیش ہوئے،رضوان عباسی نے کہاکہ ملزمان کی جانب سے دوران ٹرائل حلف لینے کی بات کی گئی، خاور مانیکا نے حلف لینے کی آفر قبول کی تو بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی مکر گئے،رضوان عباسی نے دوران عدت میں نکاح کیس میں کی گئی جرح عدالت کے سامنے پڑھی،ملزمان نے 342کے بیان میں بیایا کہ انہوں نے یکم جنوری کو نکاح کیا ہے مگر اعلان بعد میں کیا،رضوان عباسی نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے 342کے بیانات عدالت کے سامنے پڑھے،جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ زبانی یا تحریری طور پر طلاق سے متعلق قانون کیا کہتا ہے؟رضوان عباسی نے کہاکہ قانون میں دونوں طریقے ہیں مگر ملزمان نے تحریری طور پر کچھ پیش نہ کیا، وکیل رضوان عباسی نے کیس کے گواہ عون چودھری کا بیان عدالت کے سامنے پڑھا۔

Recent Posts

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

3 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

8 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

15 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

22 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

30 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

48 mins ago