فضا علی کی ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی .

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اپنے انسٹاگرام پر انگریزی گانے کی موسیقی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی .

فضا علی کی ویڈیو کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو کمرے میں جینز پینٹ اور شرٹ میں آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ہفتے قبل ہی اداکارہ رمضان المبارک میں ٹی وی پر پردے کے ساتھ پروگرام کرتی دکھائی دے رہی تھیں، اب انہیں کیا ہوگیا؟جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں اچھی پرفارمر بھی قرار دیا .

صارفین نے لکھا کہ اگر فضا علی فلموں میں کام کرتیں اور انہیں فلموں میں گانے دیے جاتے تو وہ بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بہتر پرفارمنس کرسکتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں