قطر میں ملکی تاریخ کے پہلے انتخابات کل ہوں گے‘ الیکشن کرانے والی دوسری خلیجی ریاست ہوگی

دوحہ (قدرت روزنامہ) قطر میں ملکی تاریخ کے پہلے الیکشن کل ہوں گے ، پہلے قانون ساز انتخابات میں مقامی قطری شہری 45 رکنی شوریٰ کونسل کے 30 امیدواروں کو منتخب کریں گے ، ملک کے 2004 کے آئین کے مطابق امیر باقی 15 ممبران کا تقرر کرے گا تاہم ملک میں پہلی بار ہونے والے الیکشن کو نمائندہ نظام حکومت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اپنی تاریخ کے پہلے قانون ساز انتخابات کی تیاری کر رہا ہے ، جس میں تجزیہ کاروں نے خلیجی ریاست میں شہریوں کی سیاسی شرکت بڑھانے کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے ، 2 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں قطری شہری 45 نشستوں والی شوریٰ کونسل کے دو تہائی کو منتخب کرتے ہوئے دیکھیں گے ، جو ایک مشاورتی اور قانون ساز ادارہ ہے جو 1972ء میں معرض وجود میں آیا اور وہ ریاست کی عام پالیسیوں اور قانون کی تجاویز کو منظور کرنے ، مسترد کرنے اور جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی بجٹ کنٹرول کرنے کا ذمہ دار ہے .

قطر کے وزیر اعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قطر کی تاریخ میں منتخب شوریٰ کونسل بنانے کے لیے ہونے والے پہلے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں ، ان انتخابات کے ذریعے اپنایا گیا اصول اس امر پر مکمل یقین ہے کہ قطری حقوق اور فرائض میں برابر ہیں ، یہ اصول آئین کی دفعات ، قومی روایات اور مستحکم رسم و رواج کے مطابق ہے ، جس کو قائم قانونی اور آئینی ٹولز اور طریقہ کار کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے . خیال رہے کہ کویت فی الحال واحد خلیجی بادشاہت ہے جو ایک منتخب پارلیمنٹ کو خاطر خواہ اختیارات دیتی ہے ، جو قوانین کو روک سکتی ہے اور وزراء سے سوالات بھی کر سکتی ہے جب کہ حتمی فیصلہ سازی ہمسایہ ریاستوں کی طرح حکمران پر ہی منحصر ہے . . .

متعلقہ خبریں