اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنی شادی کا انکشاف کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ سدرہ نیازی کو انڈسٹری میں آئے گو زیادہ عرصہ نہیں گزرا،لیکن وہ مختلف کرداروں میں اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہیں، انہیں کئی مداح غیر شادی شدہ سمجھتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی شادی کاانکشاف کردیا .

آج نیوز کے مطابق سدرہ ایک انتہائی خوبصورت ایکٹریس ہیں .

ان کاتعلق کافی عرصہ تک ساتھی اداکار عفان حیدر کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا، جس پر وہ صرف ایک دوست ہونے پر زور دیتی رہی ہیں . سدرہ اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات نہیں کرتی ہیں . بہت سے لوگ ان کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں لیکن انکے مداح یہ نہیں جانتے کہ انکی شادی اس وقت ہوگئی ہے، جب وہ بہت چھوٹی تھیں .

احسن خان کودیے گئے ایک انٹڑویو میں سدرہ نے اپنے سسرال کے بارے میں بات کی اور کہا انہیں چھوٹی عمر میں شادی کا کوئی افسوس نہیں ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ شروع شروع میں سکرین پر دیکھنا ان کے رشتہ داروں اورسسرال والوں کے لیے قدرے حیران کن تھا، تاہم بعد میں سب نے ان کے کام کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں