کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ایک اور ہمشکل منظرِ عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ہو بہو ایمن خان جیسی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا نین نقش اور اسٹائل بھی اداکارہ ایمن خان جیسا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں یہی لگا کہ ڈانس کرنے والی لڑکی ایمن خان ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کسی مہندی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے جس میں ایمن خان کی ہمشکل لڑکی بھارتی گانے ‘ہوا چھوکرا جوان رے’ پر ڈانس کررہی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے، کچھ صارفین نے کہا کہ یہ لڑکی ایمن خان کی ہمشکل ہے جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورنگی کی ایمن خان ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل حمید کو ایمن خان کی ہمشکل قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 18ویں پارلیمان کی تشکیل کے لیے ایوانِ زیریں (لوک سبھا)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک، مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے علاقے بیس بگلہ میں ایک شخص نے درخت کاٹنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئرش حکومت نے ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین میں…