سمندری طوفان شاہین کراچی سے کتنا دور ہے؟ تازہ الرٹ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان شاہین کے زیر اثر خضدار، گوادر، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں کل تک بادل برسیں گے۔سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج بندرہیں گے۔محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کراچی کے مغرب سے 470

کلو میٹر دور ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اورماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گردہواؤں کی رفتار 110سے 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔آج کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔یا رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ روز کے لیے طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔بعد ازاں بتایا گیا کہ سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہوگئے اور بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سندھ سے دور ہونے لگا ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

16 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

21 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

23 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

26 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

30 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

37 mins ago