ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے پابندیوں سے ہوشیار رہیں، امریکا کا ایرانی صدر کے دورے پر تبصرہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امریکا نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو ’پابندیوں کے ممکنہ خطرے‘ کا سامنا ہے، امریکی انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے 3 روزہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی تجارت کو 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے مفاہمت کی 8 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

2 مخالف ممالک امریکا اور ایران کے سفیروں کی ایک وقت میں دفترخارجہ آمد

ایرانی صدر گزشتہ پیر کو اسلام آباد پہنچے جب دونوں پڑوسی ممالک اس سال کے آغاز میں ایک دوسرے کیخلاف غیر معمولی فوجی حملوں کے بعد تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے، اس دوسرے سے ایک ہفتہ قبل ایران کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حملے شروع کیے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے۔

پاکستان میں ایرانی صدر کی مفاہمت ناموں پر دستخط کے بارے میں پوچھے جانے پر، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک مختصر جواب میں ممکنہ پابندیوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی شخص کو امریکی پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے باخبر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

’صرف مجھے یہ کہنے دیجئے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی شخص کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے باخبر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن بالآخر، حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے حصول کے لیے بات کرسکتی ہے۔‘

امریکی انتظامیہ کی جانب سے 3 چینی اور بیلاروس میں مقیم ایک ادارے کے خلاف گزشتہ ہفتے پاکستان کو میزائل کے پرزے فراہم کرنے پر امریکی پابندیوں کے ضمن میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کی خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

نائب ترجمان ویدانت پٹیل کے مطابق پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کہ بیلاروس اور چین میں قائم کردہ یہ کمپنیاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع تھیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات اور دیگر قابل اطلاق اشیاء کی فراہمی کا مشاہدہ کیا تھا۔

Recent Posts

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

2 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

14 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

21 mins ago

آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر…

28 mins ago

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی…

29 mins ago

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

31 mins ago