کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں راغہ ایریا میں مقامی کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے 3 کان کن دم گھنٹے کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے .
اسسٹنٹ انسپکٹر مائنز دوست محمد لیلزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا .
جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، نکالی گئی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں .
. .