پاکستان تحریک انصاف کاسویلینز کا ٹرائل سول کورٹ میں کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سویلینز کا سول کورٹ میں ٹرائلز کرنے کا مطالبہ کر دیا، علی محمد خان کہتے ہیں دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں نہ ان سے کوئی تعلق ہے . یہ شہری دہشتگرد نہیں آپ کے ہمارے جیسے پاکستانی ہیں .

انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے .

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سویلینز کے ٹرائلز ملٹری کورٹس کی بجائے سویلین کورٹس میں ہونے چاہئیں، ہمارا
دہشتگردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ شہری دہشتگرد نہیں آپ کے ہمارے جیسے پاکستانی ہیں ان کو موقع دیں کہ اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں،پی ٹی آئی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی،اگر کہیں ایسے واقعات ہوئے تو ہم سب نے اس کی جوڈیشل انکوائری کا کہا .

. .

متعلقہ خبریں