موٹروے پولیس کے اہلکار کوگاڑی تلے روندکر فرارہونیوالی خاتون گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے روندکرفرار ہونیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا .

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے،جس کےخلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت ،غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے وارنٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا،ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی .

آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں،نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا .

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کے اہلکار کو روندکر فرار ہونیوالی خاتون کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے،آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے . موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا . قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں