ہمایوں سعید اور صبور علی کی بےتکلفی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ‘ہوٹل جانِ جاناں’ نشر کیا جا رہا ہے۔اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں جن میں کئی بڑے بڑے فنکاروں کے بھی شامل ہیں۔اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
یہ وائرل ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بےتکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

12 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

16 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

28 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

34 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

45 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

51 mins ago