بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں مبینہ طور پر مارے گئے فارسی چیتے کی تصویر وائرل

حب(قدرت روزنامہ)ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقہ پیر بمبل میں مبینہ طور پر مارے گئے چیتے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز ہنگول نیشنل پارک میں ہنگلاج نانی ماتا مندر سے متصل پہاڑیوں میں ایک فارسی چیتے کی وڈیو بھی وائرل کی گئی تھی، سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق چیتے کی یہ نسل معدوم ہوتی جارہی ہے، چند سال پہلے سروے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہنگول نشنل پارک سے ختم ہوگئی تھی جبکہ چند دن پہلے محکمہ وائلڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق پارک کے ایریا میں فارسی چیتا دیکھا گیا تھا جوکہ گزشتہ روز مبینہ طور پر مارا گیا . سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لسبیلہ کے علاوہ چلتن نیشنل پارک میں بھی ایک جوڑا تھا .

تاہم اس حوالے سے ضلع لسبیلہ کے محکمہ وائلڈ لائف نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی . . .

متعلقہ خبریں