‘مودی کو ووٹ نہ دو’ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں انتخابات کے دوران ڈیپ فیک ویڈیوز نے بھی انٹری ماردی، بالی وڈ اداکار عامر خان کے بعد رنویر سنگھ بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کا نشانہ بن گئے۔
بھارت کے انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے جعلی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر خان اور رنویر سنگھ کی جعلی ویڈیوز میں ووٹروں کو کہا گیا کہ وہ مودی کو ووٹ نہ دیں، ویڈیوز میں اداکاروں کو موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔بعد ازاں ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹادی گئی ہیں۔
دوسری جانب عامر خان اور رنویرسنگھ نے ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ہیں۔
رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مداح اس قسم کی ڈیپ فیک ویڈیوز سے بچیں۔
اس سے قبل بھارتی انتخابات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ہی مشہور اور معروف آنجہانی سیاست دان اپنی جماعتوں کی حمایت میں سامنے آگئے تھے۔
2016 میں انتقال کرنے والی جے للیتا کا اپنی پارٹی کی حمایت میں آڈیو پیغام ووٹرز کو حیران کرگیا تھا۔یہ آڈیو پیغام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب جےللیتا کی مخالف پارٹی بھی پیچھے نہ رہی اور 2018 میں انتقال کرنے والے ایم کروناندھی کا اے آئی سے بنایا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا تھا۔پیغام میں کروناندھی نے اپنے بیٹے اور تامل ناڈوکے موجودہ وزیر اعلیٰ کےلیے عوام سے حمایت مانگی۔
ادھر تجزیہ کاروں نے اے آئی کی مدد سے آواز اور ویڈیو کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگوں کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگیا ہے۔ بھارتی ریاستوں میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔

Recent Posts

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

7 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

19 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

49 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

60 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

1 hour ago