اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور دکی کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنے کے دو مختلف واقعات میں 5کان کن جاں بحق ہوگئے۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 کان کن جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
زہریلی گیس بھرنے کا دوسرا حادثہ ہرنائی کے علا قے شاہرگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں پی ایم ڈی سی ایریا کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق پشین سے ہے۔
کان کنوں نے دونوں لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…