محمد رضوان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر لیکن کیا وہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز کھیل پائیں گے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل رضوان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہے، انکی کمی محسوس ہوگی، وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے .

انہوں نے کہا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قیام کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے .

وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے . واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے .

. .

متعلقہ خبریں