چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا .


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ پروٹوکول کی صرف 2گاڑیاں رہ گئیں،چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تما سگنلز پر رکی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے، دوران سفر معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے،سابق چیف جسٹس صاحبان کیساتھ پروٹوکول کی دس سے بارہ گاڑیاں مختص تھیں .

. .

متعلقہ خبریں