افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا،شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں قصور میں درج مقدمہ میں شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود نے استفسار کیا کہ افضل مروت صاحب! کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا،شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں میرے خلاف پرچے ہو رہے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ قصور میں درج ہوا تھا،، شیر افضل مروت نے کہا جی ہاں قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ، عدالت نے شیر افضل مروت کی 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی اور پی ٹی آئی رہنما کو 2ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں