بابر اعظم سے متعلق میرا وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے، نازش جہانگیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا کیونکہ ان کی ایسی پرورش نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو سوال و جواب سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟
جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ’معذرت ہی کروں گی‘۔
نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل تھا جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
اسی دوان ان کا ایک اور اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کی بات بُری لگی ہے تو وہ اپنی بہن کا رشتہ بابر اعظم کو دے دیں۔
اس اسکرین شاٹ پر نازش جہانگیر نے کہا کہ ان کے نام سے یہ جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرکے لوگ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بابر اعظم کو بھی بدنام کررہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

14 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

27 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

40 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago