اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کر دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی، ڈی سی اوز کو اختیار دیا گیا تھا۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی۔
نمائندہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی، اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا، کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
بیرسٹر عمر اعجازگیلانی نے دلائل دیے کہ کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روہے میں ہے، جس پر نمائندہ ضلعی حکومت نے بتایا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ آٹا یہاں مہنگا، رینٹ یہاں زیادہ ہے۔
نمائندہ ضلعی حکومت نے عدالت سے درخواست کی کہ متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے کہ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیا۔
عدالت نےآئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔
بعد ازاں، عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

1 min ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

8 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

15 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

27 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

31 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

38 mins ago