4 کروڑ 70 لاکھ سال پرانے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں نے 4 کروڑ 70 لاکھ (47 ملین) سال پرانے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت کر لیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سانپ صدیوں قبل بھارت میں گجرات کے حصے میں پائے جاتے تھے جسے ہندو مذہب میں پائے جانے والے سانپ واسوکی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے واسوکی انڈیکس کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات انڈین انسی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رورکی (IITR) کے ماہرین کی جانب سے دریافت کی گئی ہیں جسے جرنل سائنٹیفک رپورٹ میں شائع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریافت کیے گئے سانپ کی لمبائی 10سے 15میٹر ہے اور یہ سانپ 47ملین سال پرانا ہے، یہ سانپ اس وقت دنیا کے جغرافیہ میں پائے جاتے تھے جب دنیا آج کی دنیا سے بہت مختلف تھی، ان سانپوں کی لمبائی کا موازنہ Titanoboa کے سائز کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ان سانپوں کا جسم چوڑا اور بیلن نما ہوتا تھا جو اپنے شکار پر سست روی سے حملہ کرتا تھا، یہ سانپ گرم آب و ہوا والے علاقوں کے مکین تھے۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

35 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

51 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago