محمد رضوان کی انجری سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری کا ایشو طوالت اختیار کرگیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جبکہ جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔

کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ڈاکٹر کا محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Recent Posts

کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش…

6 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں…

12 mins ago

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

23 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

24 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

36 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

36 mins ago