پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں، ہم تمہاری طرح نہیں ہیں، ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک رہا ہو چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کارروائی نہیں ہونے دے رہی، کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کو چار چاند لگا دیے، وہ مزاحمت کی علامت بن گئی ہیں، جیل کی سختیاں ان کا جذبہ کم نہیں کر سکیں، انہوں نے سیاسی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صنم جاوید آج بھی سرگودھا جیل سے مسکراتی ہوئی عدالت میں پیش ہوئی ہے
ایک سوال کے جواب میں یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز آپ کو مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہو گئی ہیں ، لیکن اگر آپ بھرتی نہیں ہوئیں تو پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 min ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

38 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

54 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago