لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مرغی کی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لاہور میں پشاور سے 100 روپے کم پر مرغی دستیاب ہے تاہم پرائس نیچے لائیں گے، چوزے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا رہے ہیں تاکہ ملک میں مرغی کی قیمتیں نیچے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، یہ تاریخی اقدام ہے، وزیر خوراک نے کہا کہ کسان زمین کا سینہ چیر کر ہمارے لیے اناج اگاتا ہے لہٰذا انکا خیال رکھیں گے، کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے 130 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں۔
دوسری جانب، وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے اسپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس بھی لانچ کر دی، ٹاسک فورس سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…