خواجہ سراء ’چاندنی‘ جس نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کی زندگی ہی بدل دی

لاہور (قدرت روزنامہ) خاتون اے ایس پی شہر بانو نقوی کی زندگی پر چاندنی نامی ایک خواجہ سرا ءنے گہرے اثرات ڈالے اور رائے کو تبدیل کرنے میں بھی اس کا اہم کردار تھا۔

شہربانو نے بتایا کہ ’’ بالکل چاندنی کا کردار بہت اہمیت کا حامل تھا، یونیورسٹی کے پہلے سال میں اور میری ایک دوست جو اب جرمنی چلی گئی ہیں، ان کے پاس مہران کار تھی، رات کو یونیورسٹی کا کام مکمل کرنے کے بعد وہ مجھے بھی ساتھ لیتی اور سی بلاک جاتی تھیں، وہاں کا بند کباب بڑے مزے کا ہوتا تھا، چاندنی بھی وہاں آیا کرتی تھی، اس کے ساتھ باتیں شروع ہوگئیں، وہ شوگر کی مریضہ تھی، اب وہ مر گئی ہے، اس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی، بات چیت زیادہ بڑھی تو اس نے بتایاکہ ہماری زندگی کچھ ایسی ہوتی ہے کہ صبح جب ہم اٹھتے ہیں اس کے بعد ٹولی نکلتی ہے، ہم لوگ کسی کے گھر بچہ پیدا ہوتو ہم وہاں جاتے ہیں۔عام زندگی میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہ بتاتی، جب تیل مہندی ہوتی ہے، ان کی زندگی میں تو ایک ہی اہم فنکشن ہے جو اپنی برتھ ڈے کا فنکشن کرتے ہیں، اس کے لیے انہیں این او سی لینا پڑتا ہے، وہ بتاتی تھیں کہ اس کیلئے کبھی کسی سینئر افسر کے دفتر جانا پڑتا ہے ، کبھی پولیس سٹیشن جانا پڑتا ہے‘‘۔

شہربانو کا مزید کہناتھاکہ جب ان ساری چیزوں کا پتہ چلا تو احساس ہوا کہ اگر ہم نے کچھ کرنا ہے، یا اگر میں نے زندگی میں کچھ کرنا ہے تو مجھے کسی ایسے ادارے میں جانا چاہیے کہ کمزور طبقے کی مدد کرسکوں ، وہ طبقہ جسے ہم بڑی آسانی سے نظر انداز کردیتے ہیں، اس کے ساتھ بھی انٹریکشن رکھنا لازم ہوجائے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago