ویسٹ انڈیز کیخلاف مایوس کن پرفارمنس، پاکستان ویمن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکشن لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں ویمن سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا اور اس کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی کمیٹی کی از سر نو تشکیل کر دی گئی ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی میں 7 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔، سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز سماویہ اقبال اور مرینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ عبوری ہیڈ کوچ پاکستان ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ناخوش ہیں اور جلد ویمن کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔
گزشتہ بورڈ مینجمنٹ کے دور میں 4 رکنی کمیٹی تھی جس کے چیئرمین سلیم جعفر جبکہ اراکین میں سماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم رشید شامل تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

45 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago