وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنا راجا کی ملاقات، بلوچستان میں یو این ڈی پی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال،حکومت بلوچستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی کا مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک پر اتفاق، بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے كہاہے كہ غیر معمولی بارشوں سے فصلوں اور کچے مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .
ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پرکام کررہے ہیں .

برقی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر کام جاری ہے . بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے . ون ونڈو آپریشن کے تحت ملکی اور قومی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے .
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 اضلاع کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے، اسسٹنٹ سیکرٹری یو این ڈی پی کنی وگنا راجا نے كہاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان کے 10 اضلاع شامل ہیں . بلوچستان حکومت کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم و صحت کے شعبوں میں تعاون کریں گے . سیلاب متاثرین کی دوبارہ آباد کاری، متبادل توانائی رولز آف لاء اور ایس ڈی جیز پر معاونت کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں