اکیس وی صدی میں بھی بلوچستان کے اسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید درانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، بچوں کی تعلیم میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے جو کام نہیں کرے گا،وہ خود کو فارغ سمجھے،جو اچھا کام کریگا انکی حوصلہ افزائی کریں گے، ہمارا مستقبل ایک پڑھ لکھا بلوچستان ہے،اور وہ بلوچستان کے طالب علموں اور اساتذہ سے ہیں تمام خالی اسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر جلد پُر کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کے تمام گرلز سکولوں کے ہیڈ مسٹریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس چار گھنٹے جاری رہا،اس موقع پر سیکرٹری تعلیم محمد صالح ناصر.ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر محمد کھتران۔ایڈیشنل سیکرٹری سمیع کاکڑ و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے،صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمیدخان درانی نے مزید کہا کہ تعلیم کے حوالے سے بلوچستان میں ایک صاف و شفاف پالسی مرتب کررہے ہیں صوبے میں اب ہر سکول کھلے گا ہر بچہ سکول میں ہوگا محکمہ تعلیم وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن پر کام کرکے صوبے میں پہلی بار صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل سکولز بنائینگے جبکہ محکمہ تعلیم میں ہیلپ لائن اور کمپلینٹ سیل بھی بنائیں گے،سیکرٹری تعلیم کو احکامات دی ہیں جلد اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سن کر افسوس ہوا کہ اکیسی وی صدی میں بھی بعض سکولوں میں بنیادی سہولیات گیس بجلی اور پینے کا صاف پانی ناپید ہے جلد تمام سکولوں میں پانی گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے سکولوں میں ٹیوب ویل اور بجلی سولر سسٹم پر لائینگے،بلوچستان کا مستقبل بچانے کیلئے صوبائی وزرا ،اراکین اسمبلی، سول سوسائٹی،آفیسرز کے ساتھ ملکر تعلیمی نظام میں بہتری لائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور فرائض میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر کا کہناتھا کہ وزیر تعلم راحیلہ حمید خان کی وژن سے بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ایک وژن رکھنے والی وزیر تعلیم ملی ہے،جہنوں نے تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔
اجلاس میں تمام سکولز کے پرنسپلز نے اپنے اپنے سکولز سے متعلق مسائل بیان کیں۔وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ یہ سب سن کر بڑا افسوس ہوا،کہ بنیادی سہولیات ہی سکولز میں موجود نہیں ان حالات میں پرنسپلز کس طرح کام کریں اور بچے و بچیاں کس طرح پڑھائی جاری رکھ سکیں گے۔ ان کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے،آخر میں صوبائی وزیر تعلم نے سیکرٹری تعلیم صالح ناصر اور انکے ٹیم کو سراہا جہنوں نے کم وقت میں اجلاس کا انعقاد کیا۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…