پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔‏عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی سمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔‏

انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75 فیصد کنٹرول3 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، عبدالسمیع خان نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

8 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

26 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

28 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

38 mins ago