امریکا نے کبھی پاکستان میں فوجی اڈے نہیں مانگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے کبھی پاکستان میں فوجی اڈے نہیں مانگے، پاکستان میں یہ مسئلہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس پر واشنگٹن میں سب کو حیرانی ہے۔تفصیلات کے مطابق مغرب کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں کبھی فوجی اڈے نہیں مانگے، مغرب کے ایک سینئر سفارت کار کا اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جس نے فوجی اڈے کی درخواست کی ہو لیکن اس کے باوجود یہ مسئلہ پاکستان میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس مسئلے پر بحث اور ہیش ٹیگ ایبسولیوٹلی نوٹ مہم کی وجہ سے واشنگٹن میں سب حیران ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق امریکا نے باضابطہ طور پر فوجی اڈوں سے متعلق چلائی جانے والی اس مہم پر اپنے تحفظات سے اسلام آباد کو آگاہ کردیا ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران جیسے ہی امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی تاریخ قریب آئی، پاکستان کے پالیسی سازوں کے درمیان یہ بحث شروع ہوگئی کہ امریکا نے مبینہ طور پر پاکستان میں فوجی اڈوں کی درخواست کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنس نے پاکستانی افواج کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ سے اس موضوع پر براہ راست بات کی تھی۔تاہم، بات چیت میں اس وقت تعطل آیا جب امریکی حکام کو یہ محسوس ہوا کہ ان کے پاکستانی ہم منصب ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، مئی کے مہینے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان جب تک اقتدار میں ہیں اس وقت تک امریکا کو کوئی فوجی اڈہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک سینئر مغربی سفارت کار کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا بتنگڑ بنانے والی بات ہے جو مسئلہ موجود ہی نہیں ہے۔ان سے جب پاکستان میں پائے جانے والے اس تاثر سے متعلق سوال کیا گیا کہ امریکا نے افغانستان سے نکلنے میں جلد بازی کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں پر الزام عائد کرنے کا ایک حربہ ہے جو کہ افغانستان میں امن و امان کی خراب صورت حال سے متعلق ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago