اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھارنے کو تیار، دولہا کون؟


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں خاتون کو ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی رخصتی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور شائقین کا ان کے دولہا کو جاننے کا تجسس بھی بلآخر اختتام کو پہنچ چکا ہے، ان کے دولہا کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
شہر بانو کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے، ان کی شادی کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جنہوں نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔ شہر بانو کی رخصتی جمعرات کو متوقع ہے، جبکہ ولیمہ اتوار کو لاہور میں ہوگا۔
ذرائع نے دولہا کی تفصیلات بھی بتائی ہیں، جس کے مطابق ان کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے۔ ان کے سسرال کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں اور وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔
شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاوالدین سے ہی بارات آئے گی، جبکہ پری ویڈیونگ تقریبات تین چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں۔ ان تقریبات میں قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون نے لفظ حلوہ پر مبنی عربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھا۔ شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بحفاظت وہاں سے نکالا تھا۔ اے ایس پی کے بہادرانہ اقدام پر سعودی عرب نے بھی اُن کی تعریف کی تھی۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago