کراچی(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر تعمیر کرنے پر منہدم کیے گئے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کر کے متاثرین کو پیسے دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل متاثرین نسلہ ٹاور نے بتایا کہ ہم کوئی 40 متاثرین ہیں ، نسلہ ٹاور کا مالک انتقال کر گیا ہے ، تاحال ہم کو معاوضہ نہیں دیا گیا، ہم کو معاوضہ ملنا تھا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور سے جڑا رفاعی پلاٹ تھا جس کے باعث اس کو گرایا گیا تھا، نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کر کے متاثرین کو پیسے دیئے جائیں۔
عدالت نے سندھی مسلم سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، پلاٹ کی فروخت سے پہلے اشتہار دیا جائے، متاثرین اپنی ملکیت کی دستاویزات اور جو پیسے جمع کرائے تھے اس کی تفصیل جمع کرائیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…