ملکی خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا! چند ہی روز میں زرمبادلہ ذخائر میں بہت بڑی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) ملکی خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، چند ہی روز میں زرمبادلہ ذخائر میں بہت بڑی کمی۔ْ

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اور واضح کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے پر ملک کے مجموعی ذخائر مزید 25 کروڑ ڈالرز کم ہو گئے۔

یوں ملک کے مجموعی ذخائر میں 2 ہفتوں کے دوران تقریباً 1 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، ذخائر 26 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح تک آ گئے۔ 10 ستمبر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 27 ارب 06 کروڑ ڈالرز تھے، یوں 14 روز کے دوران 91 کروڑ ڈالرز کے ذخائر کم ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں گراوٹ کو روکنے کیلئے مارکیٹ میں ڈالرز جھونکے گئے، اس کے علاوہ بیرونی ادائیگیاں بھی کی گئیں، اسی باعث زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ ہفتے کے روز رک گیا۔ جمعہ کو انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ دونوں میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں18پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.66روپے سے کم ہو کر170.48روپے ہوگئی۔

جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 172.40روپے سے گھٹ کر172.10روپے اور قیمت فروخت172.80روپے سے گھٹ کر172.50روپے پر آ گئی ۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

12 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

20 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

30 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

43 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

1 hour ago