جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں اور اداروں کو فوری طور پر اپنے ناجائز قبضے کو 3 دن میں خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دن بعد تمام تجاوزات متعلقہ ادارے مسمار کر دیں، کوئی یونیفارم پرسن قانون سے مبرا نہیں، رکاوٹیں ہٹانے پر اٹھنے والے تمام اخراجات کراچی میونسپل کارپوریشن متعلقہ ادارے کے سربراہ سے وصول کرے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کراچی تجاوزات کیس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست پر سماعت کے دوران سندھ حکومت کو متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دیکھتے نہیں، نیول ہیڈ کوارٹرز ، گورنر ہاؤس، چیف منسٹر ہاؤس، رینجرز ہیڈکوارٹرز، سب نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے، سرکار جہاں تجاوزات کرتی ہے وہاں زیادہ سزا ہونی چاہیے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ان مقامات پر سیکیورٹی کے ایشوز ہیں یہاں تک کے بم حملے ہوچکے ہیں، جس پر چیف جسٹس بولے؛ تو پھر آپ چلے جائیں کہیں اور، خالی کردیں یہ جگہ، کہیں محفوظ جگہ چلے جائیں، عوام پر حملے ہوتے رہیں اور آپ محفوظ رہیں، یہ کہاں کا قانون ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر زیادہ ڈر لگتا ہے تو کسی دور دراز علاقے میں جاکر بیٹھ جائیں، سیکیورٹی کے نام پر سڑکوں کو بند مت کریں، جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، میئر بھی آئے ہوئے تھے، کہاں ہیں، بجلی کے کھمبے گراتے ہیں وہ پوری سڑک کھود کر چلے جاتے ہیں، کل لگاتے ہیں کیس، بتائیں تفصیل یہ جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی سپریم کورٹ رجسٹری آمد سے قبل باہر سڑک بھی بند تھی، جو انہوں نے کھلوائی، آئی جی پولیس کو کہا ہے اب روٹ لگائیں گے تو توہین عدالت کا نوٹس ملے گا، تھوڑی سی زندگی ہے اس کو بچاتے رہیں، کیا طریقہ ہے وی آئی پی بنے پھرتے رہیں۔
چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ رینجرز ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور باہر فٹ پاتھ کہاں ہے، بولے؛ دنیا میں کہیں ہوتا ہے ایسا، جائیں امریکا اور دیکھ کر آئیں، کراچی میونسپل کارپوریشن کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے بولے؛ آپ کیوں نہیں ہٹاتے رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے سے تجاوزات، ہٹائیں یہ سب ، چھوٹے لوگوں کے گھر توڑ دیئے یہ بھی ہٹائیں، بعد میں معاوضہ دے دیجیے گا۔
’خطرہ ہے تو کہیں اور چلے جائیں آپ لوگ،گورنر ہاؤس کے اندر رکھ دیں کنٹینرز، باہر کیوں رکھتے ہیں؟ پبلک کو پریشان کرنا چاہتے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت قانون سے مبرا نہیں ، ہم کہتے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے اگر تجاوزات ہیں تو وہ بھی توڑ دیں۔‘

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

9 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

21 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

28 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

34 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago