’’ ڈالر کا ریٹ بڑھاؤ۔۔‘‘ آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی حکومت کو بڑا حکم ، ڈالر کی قیمت 185 روپے تک جانے کا دعویٰ
ایک قرض کمیشن بنا تھا، 1985 میں جو پاکستان نے قرض لیا تھا اس کو واپس لانا تھا . ڈپٹی چئیرمین نیب نے اس پر تحقیقات کرنی تھیں، پھر ایک ٹائیگر فورس بنی اور کئی پورٹل بھی بنے . کوئی عمران خان کو بتائے کہ اوپیک اجلاس میں کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کہا . اوپیک ممالک نے قمتیں بڑھانی تھیں ، پاکستان کا تو کوئی لینا دینا بھی نہیں تھا . انہوں نے مزید کہا حکومت کو سیدھی بات کرنی چاہئیے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر 185 روپے تک لیکر جانے کا کہا ہے . ن انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.30روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت170.40روپے سے بڑھ کر170.60روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کیہ قیمت خرید 172.40روپے سے گھٹ کر172.10روپے اور قیمت فروخت172.80روپے سے گھٹ کر172.50روپے پر آ گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید199روپے سے کم ہو کر198.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے کم ہو کر200روپے پر آ گئی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر233.80روپے پر آ گئی . . .