’’ ڈالر کا ریٹ بڑھاؤ۔۔‘‘ آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی حکومت کو بڑا حکم ، ڈالر کی قیمت 185 روپے تک جانے کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سیدھی بات بتائے کہ ان کو آئی ایم ایف نے ڈالر 185 روپے تک لیکر جانے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جو ٹیم ہیں انہیں کچھ نہیں بتاتی، حالانکہ عمران خان کے اردگرد اچھے لوگ بھی موجود ہیں، نہ جانے وہ انہیں اچھے مشورے کیوں نہیں دیتے۔

ایک قرض کمیشن بنا تھا، 1985 میں جو پاکستان نے قرض لیا تھا اس کو واپس لانا تھا۔ڈپٹی چئیرمین نیب نے اس پر تحقیقات کرنی تھیں، پھر ایک ٹائیگر فورس بنی اور کئی پورٹل بھی بنے۔کوئی عمران خان کو بتائے کہ اوپیک اجلاس میں کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کہا۔اوپیک ممالک نے قمتیں بڑھانی تھیں ، پاکستان کا تو کوئی لینا دینا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا حکومت کو سیدھی بات کرنی چاہئیے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر 185 روپے تک لیکر جانے کا کہا ہے۔

ن
انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.30روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت170.40روپے سے بڑھ کر170.60روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کیہ قیمت خرید 172.40روپے سے گھٹ کر172.10روپے اور قیمت فروخت172.80روپے سے گھٹ کر172.50روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید199روپے سے کم ہو کر198.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے کم ہو کر200روپے پر آ گئی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر233.80روپے پر آ گئی ۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

2 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

14 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

18 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

30 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

42 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

49 mins ago