نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی –کوئٹہ- چمن ہائی وے 25-N کی دو رویا روڈ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کراچی –کوئٹہ- چمن ہائی وے 25-N کی دو رویا روڈ کی تعمیر کے لیے کراچی - اوتھل سیکشن، اوتھل- کرارو سیکشن، وڈھ - خضدار سیکشن کے لیے پری کوالیفکیشن پروپوزل بذریعہ ٹینڈر 26 مئی 2024 تک طلب کیے ہیں .
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیس کی سماعت کے دوران پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، اکنامکس ڈویژن، فنانس ڈویژن، اسلام آباد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بالا عدالت میں پیش ہوئےتھے اور عدالت کو یہ بتایا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے 25-Nکراچی -کوئٹہ - چمن روڈ کے لیے 19 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو جاری کیے تھے مگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی یہ رقم استعمال کرنے میں بری طرح ناکام رہی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا بلکہ مذکورہ فراہم کردہ رقم استعمال نہ کرنے کومحکمہ کی غفلت اور نااہلی سے تعبیر کرلی .

عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سختی سے احکامات جاری کیے تھے کہ مذکورہ رقم استعمال نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں اور بلا تاخیر کراچی-کوئٹہ- چمن روڈ 25-N کی تعمیر کو ہنگامی بنیاد پر شروع کر کے مکمل کیا جائے . مذکورہ پری کوالیفکیشن کے ٹینڈرز جاری ہونا عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم ہے .

. .

متعلقہ خبریں