بلوچستان کے مختلف شہروں میں مٹی کے طوفان کے باعث معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہروں چاغی اور دالبندین میں طوفانی ہواؤں اور مٹی کے گردوغبار سے معموملات زندگی متاثر ہوگئی۔

آج نیوز کے مطابق طوفانی ہواؤں سے کئی دکانوں کے سائن بورڈ گر گئے جبکہ چیگندک میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش ہوئی، دوربن میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔دوسری جانب بلوچستان میں آج سے 27 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران، پشین، بارکھان اور نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے نوشکی، چاغی، کوئٹہ، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، دکی، لورالائی، ہرنائی، گوادر، کیچ، پنجگور، خاران، واشک آواران، خضدار، قلات، سوراب، سبی، کچھی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی سیمت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ 27 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

9 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

22 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

34 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

41 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

47 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago