عمران خان نے شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کردی، وجہ کیا تھی ؟

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کی ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمر ایوب، شیر افضل مروت، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، سینیٹر زرقا سہروردی اور ایم این اے ملک احمد نے عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد اور رجیم چینج کے حوالے سے میرے سعودی عرب سے متعلق بیان کا نوٹس لیا اور سرزنش کرتے ہوئے آئندہ ایسی کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ بات نہ کرنے کی ہدایت کردی .

اس موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا کہ ان گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا، پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں