گوادر کو بلا تعطل پانی کی فراہمی، جی ڈی اے کو واٹر پروجیکٹ کا تیسرا فیز شروع کرنے کی ہدایت


گوادر(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان قادر خان نے گوادر شہر کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جی ڈی اے کو واٹر پروجیکٹ کے تیسرے فیز شروع کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ جی ڈی اے نے واٹر پروجیکٹ کے تیسرے فیز کا آغاز کردیا ہے جس میں اولڈ ٹاو¿ن میں نیو پائپ لائن کی باقی ماندہ کام، واٹر اسٹوریج پر پمپنگ اسٹیشن کے آلات نصب کرنے، جدید ٹربائن مشنری، بجلی فراہم کرنے اور حالیہ بارشوں سے متاثرہ پائپ لائن کی بحالی کے کام شروع کردئیے گئے ہیں جو کہ جلد مکمل کرکے شہر کو نئے پائپ لائن کے ذریعے بلا تعطل پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی۔ جی ڈی اے نے صاف پانی فراہم منصوبہ کے تحت گوادر شہر کی موجود اور مستقبل کی پانی کی ضروریات کے پیش نظر جامع منصوبہ بندی کی ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں نہ صرف شہر کی گھریلو ضروریات بلکہ صنعتی و کمرشل ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے۔ گوادر شہر جہاں ماضی میں ہمیشہ آبی بحران کا سامنا رہا ہے گزشتہ سالوں شادی کور اور سوڈ ڈیم کی تعمیر کے بعد جی ڈی اے نے گوادر شہر کو صاف پانی فراہمی منصوبہ کے تحت شادی کور، سوڈ ڈیم تا گوادر شہر تک تقریباً 150 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ساتھ منسلک کیا ہے اور اندرون شہر تقریباً 140 کلومیٹر پائپ کی بچھائی کا کام بھی مکمل کرچکی ہے۔ شہر میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کے اندر چار مختلف مقامات، ائیرپورٹ واٹر اسٹیشن، جی ڈی اے سنٹرل پارک، پی ایچ ای واٹر بکس اور کوہ بن کے مقام پر تقریباً دس ملین گیلن پانی اسٹوریج کے انڈر گراو¿نڈ واٹر ٹینکس تعمیر ہوچکے ہیں۔ جبکہ ایک سو کلومیٹر سے زائد پائپ کی بچھائی کا کام جاری ہے۔ جس میں فقیر کالونی شمالی، ڈھور گھٹی ، کلانچی پاڑہ سمیت کپر اور نلینٹ کے درجنوں دیہات گاو¿ں شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں کے دوران تقریباً پانچ کلومیٹر پائپ لائن مختلف مقامات پر متاثر ہوئی ہے جس کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حالیہ بارشوں میں سوڈ ڈیم پہلی بار مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اضافی پانی محفوظ طریقے سے اسپلوے سے خارج ہوا ہے۔ اور اسوقت روزانہ 3 ملین گیلن سے زائد پانی گوادر شہر و گردونواح کو بلا تعطل سپلائی ہورہی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago