مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ، عمران خان نے اختیار علی امین گنڈاپور کو دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کی رپورٹ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) و سابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے جس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران صوبے کی گورننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کے ارکان مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی شکایات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد عمران خان نے دونوں ارکان کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کی جانب سے سامنے آنے والے تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی بیوروکریسی، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملنے والی شکایات اور بے جا مداخلت کرنے سے متعلق شکایات بھی عمران خان کے سامنے رکھیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مزکورہ صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سینیئر صوبائی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ مشال یوسفزئی مشیر برائے سماجی بہبود جبکہ شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کے پاس مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ ہے۔

Recent Posts

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

2 mins ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

10 mins ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

21 mins ago

خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی کسی…

45 mins ago

شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار…

59 mins ago

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت…

60 mins ago