پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کے گھرپرفائرنگ، بال بال بچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ ہوئی، جس میں بال بال بچ گئے، گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال کے شیخو پورہ میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی، اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا، جب گولی فائر ہوئی تب لان میں بیٹھا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کو فائرنگ کے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نےمجھے ڈرانے دھمکانے کے لیے ایسا کیا۔
اختر اقبال ڈار نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا۔

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

18 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

21 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

50 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

54 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago