ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے احتجاج روکنے کے لئے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔
تاہم پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور ’مینڈیٹ کی چوری‘ کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
گھروں اور دفاترپر چھاپے مارے جار ہے ہیں، پی ٹی آئی
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعوی ہے احتجاج روکنے کے لئے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے پولیس کارکنوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔
ضمنی انتخابات غیر حتمی نتائج
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارمز 47 کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے 2 جبکہ سنی اتحاد کونسل اور آزاد امیدوار نے خیبرپختونخوا سے ایک ایک نشست حاصل کی، دریں اثنا، پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے 10 صوبائی نشستیں حاصل کیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) ایک نشست پر کامیاب ہوئی، خیبرپختونخوا میں ایک، ایک نشست سنی اتحاد کونسل اور آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل نے ایک ایک صوبائی نشست جیتی، اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی بی 50 سے ایک صوبائی نشست بھی جیت لی۔
سندھ میں این اے 196 میں پیپلز پارٹی بھاری مارجن سے کامیاب ہوئی۔

Recent Posts

2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں…

10 mins ago

کراچی میں نشیئوں کا اعتماد عروج پر، جیل کے باہر بھی چوری کرنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں…

35 mins ago

کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس…

42 mins ago

ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ…

50 mins ago

’کیا کہہ رہی ہو بھئی‘، ڈمپل کپاڈیا کے مشورے پر منیشا کوئرالا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…

2 hours ago