گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سینچری کرنے پر صرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے مارشل آرٹ ماسٹر، اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کو ان کی خدمات پر 5لاکھ کا چیک دیا، عالمی ریکارڈ ہولڈر نے محکمہ کھیل کے رویے سے نالاں ہوکر چیک واپس کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 100 سے زائد ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں خٰیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز کے لیے بھی سفارش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ اتھلیٹ عرفان محسود محکمہ کھیل کے اس عمل سے نالاں ہوگئے اور 5لاکھ روپے کا انعامی چیک واپس کردیا۔
انعامی چیک کھلاڑی نے اسپورٹس مشیر کے آفس اسٹاف کو واپس کردیا ہے۔ عرفان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ اسپورٹس کے افسران کا رویہ ہتک آمیز تھا۔ اسپورٹس حکام کھلاڑیوں کو عزت نہیں دے سکتے تو انہیں کچھ پیسوں کی خاطر اپنے دفاتر نہ بلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران ان سے بارگیننگ کررہے تھے کہ 2 لاکھ چیک کافی ہوگا یا 3لاکھ روپے کا، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاس اگر فنڈز نہیں ہے تو یہ چیک وہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرلیں۔
’محکمہ کھیل کے افسران نے تسلی دی تھی کہ آپ کو سپورٹ کیا جائے گا آپ پروپوزل لے آئیں۔ کوچ کی اعزازی نوکری کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن انتہائی کم تنخواہ پر رکھنا بے عزتی کے مترادف ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پروپوزل دینے کے بعد افسران نے میرے ساتھ بارگیننگ شروع کر دی، اور ایسا رویہ رکھا گیا جیسے میری کوئی خدمات ہی نہیں ہیں۔
’قومی ہیروز کی بے عزتی ہے، ملاقات میں فوٹو سیشن ہی ایک ضروری چیز دکھائی دے رہی تھی‘۔
دوسری جانب محکمہ اسپورٹس حکام کے مطابق انہیں چیک واپس کرنے کا علم نہیں اور کھلاڑی کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

28 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

38 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

48 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago