اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، چاغی، کوہلو اور خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔
بلوچستان کے سرحدی علاقے موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اُدھر بارکھان اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلسل بارش کے بعد درجہ حرات گر گیا ہے اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاک-ایران سرحدی شہر تفتان میں رات گئے سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی کی نذر ہوگئی ہیں۔
سیلابی ریلے سے شہر کے اکثر علاقے بھی زیر آب آگئے اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے متعدد مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔
انتظامیہ کے مطابق طوفانی بارش سے پچاس گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے، بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
جبکہ مسلسل بارشوں سے بجلی کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے جس سے شہریوں کے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…