کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں شکست نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، کیویز کے ہاتھوں ہار پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ فخر زمان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے میچ کے اختتامی لمحات میں 11 گیندوں پر 22 رنز جوڑے لیکن ٹیم کو فتح ہمکنار نہ کرواسکے۔ دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی مظاہرہ نہ کرسکا۔
شائقین سے فُل اسٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ننھے فینز شکست پر دلبراشتہ نظر آئے جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکست کا ملبہ تجربات کو قرار دیا۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

10 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

21 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

30 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

43 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

58 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago