مریم نور نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاپوسٹ میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں ہاتھوں میں نومولود کے پیر دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ستمبر 2024 کی تاریخ درج ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دعاؤں کی التجا کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نظرِ بد سے محفوظ رہنے اور دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔مریم نور کی اس پوسٹ کے مطابق وہ جلد ہی ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے کو تیار ہیں اور ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یاد رہے کہ مریم نور اور فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

6 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

16 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

19 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

28 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

30 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

40 mins ago