پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ موجود ہے، ماحول کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل درآمد کیلئے لیگل فریم ورک بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر شعبے کے لحاظ سے قوانین اور ضابطوں پر عملدرآمد کیلئے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے، ماحول کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کونسا شعبہ سموگ میں کتنے اضافے کی وجہ بن رہا ہے اس حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سموگ، زہریلے مادوں اور دھوئیں کے اخراج کے ذرائع پر کریک ڈاؤن ہوگا، صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے بند کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جا رہا ہے، زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا، خراب انجن والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور سرٹیفکیشن کا نظام لایا جا رہا، زہریلے دھوئیں پر کنٹرول کے لئے تمام صنعتوں کو “ایمشن کنٹرول سسٹمز” لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے…

10 mins ago

پاکستان کو ’’گھریلو‘‘ اقتصادی منصوبہ بنانے کا برطانوی مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک طرف برطانیہ نے پاکستان کو “گھریلو” اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ…

32 mins ago

گرمی کی لہر برقرار، لاہور کا درجہ حرارت کہاں تک جانے کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر برقرارہے،شہر کا درجہ حرارت…

36 mins ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع…

45 mins ago

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319…

58 mins ago

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین…

1 hour ago